کراچی :پریذائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے پر گریڈ 16 کے افسر کے خلاف انکوائری کا حکم   

کراچی (آئی این پی ) بلدیاتی انتخابات کے دوران پرائزئیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے والے 16 گریڈ کے افسر کے خلاف انکوائری کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے دوران غلام  محمد جونیجو نامی شخص نے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر پرائزئیڈنگ افسر کو تھپڑ مارا جو کہ محکمہ صحت میں 16 گریڈ کا ملازم  ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کے سیکریٹری کی جانب سے ملازم کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا گیا اور تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
افسر کے خلاف انکوائری

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...