یوکرائن پر روسی میزائل حملہ 14ہلاک امریکہ فرانس مزید فوجی امداد دینگے

Jul 02, 2022

کیف (آئی این پی/ اے پی پی/ این این آئی) یوکرائن کے جنوبی علاقے میں رہائشی عمارت پر روس کے میزائل حملے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 30 افراد زخمی ہو گئے‘ حملے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ایمرجنسی سروس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے سات افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب فرانس نے  یوکرائن کو مزید 6  جدید سیزر ہووٹزر اور بکتر بند گاڑیاں  فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یوکرینی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے  اپنی ٹویٹ میں  کہا کہ فرانس جلد یوکرائن کو فوجی امداد فراہم کرے گا جس میں مزید 6 سیزر ہووٹزر اور بکتر بند گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس، اتحادی اور شراکت دار یوکرائن کے ساتھ ہیں  اور رہیں گے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی یوکرائن کو مزید آٹھ سو ملین ڈالر کی فوجی امداد دینے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کو دئیے گئے امدادی پیکج میں جدید ترین فضائی دفاعی نظام اور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔
یوکرائن

مزیدخبریں