لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے باڈی بلڈر اوصف یعقوب نے امریکہ کے شہر میامی میں ہونے والی مسل مینیا ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، ملائیشیا سمیت پوری دنیا سے لوگ اس ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے آئے ہوئے تھے، اللہ کا شکر ہے کہ میں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔ 2018 میں مسل مینیا ایشیا جیتی تھی اور اب ورلڈ چیمپئن بنا ہوں، لگتا ہے کہ میرا خواب پورا ہو گیا۔ زندگی میں کوئی مقصد ضرور ہونا چاہئے، میرا اگلا ہدف آئی ایف بی پی پرو ہے جس کیلئے تیاری کر رہا ہوں۔ باڈلی بلڈنگ ایک مشکل کھیل ہے کیونکہ اس میں آپ کوئی بریک نہیں لے سکتے، اس میں خاص طرز زندگی اپنانی پڑتی ہے، میں 12 سال سے محنت کر رہا ہوں، اس میں کوئی شاٹ کٹ نہیں ہے۔ حکومت سے درخواست ہے کہ وہ باڈی بلڈنگ کے کھیل کو ایسے ہی سپورٹ کرے جیسے کرکٹ کو کیا جاتا ہے۔
پاکستانی باڈی بلڈر اوصف یعقوب نے مسل مینیا ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی
Jul 02, 2022