منی پور (آئی این پی‘ نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ سے بھارتی فوجی کیمپ تباہ ہو گیا۔ اب تک 14 افراد ہلاک جبکہ 55 لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نے لاپتہ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور میں امپھال جرپبام ریلوے پروجیکٹ میں تعمیراتی کام کے دوران مٹی کا بڑا تودہ گرا۔ پروجیکٹ کی حفاظت کے لئے قائم فوجی کیمپ لینڈ سلائیڈنگ میں تباہ ہو گیا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران 8 افراد کی نعشیں نکال لی ہیں جن میں سے ایک ریلوے ملازم اور 7 فوجی اہلکار ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ تاہم موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وزارت دفاع کے پبلک ریلیشن آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے پروجیکٹ کی حفاظت پر مامور رضاکاروں پر مشتمل ٹریٹوریل آرمی کی ٹیم تھی۔
بھارت/ لینڈ سلائیڈنگ
منی پور میں لینڈسلائیڈنگ بھارتی فوجی کیمپ تباہ 14ہلاک 55لاپتہ
Jul 02, 2022