برطانیہ ‘نیوکلیئر ہتھیاروں کی موٹروے کے ذریعے منتقلی‘  تصاویر سامنے آنے پر عوام کا تحفظات کا اظہار 

Jul 02, 2022

لندن (آئی این پی) برطانیہ کے نیوکلیئر ہتھیاروں کی موٹروے کے ذریعے منتقلی اس وقت سوالات  کا باعث بن گئی جب اس کانوائے کی تصاویر سامنے آئیں۔ڈیلی سٹار کے مطابق نیوکلیئر ہتھیاروں کو ٹرکوں میں لاد کر سکاٹ لینڈ منتقل کیا جا رہا تھا،  فوجی کانوائے جب  لنکا شائر اور کمبریا کے درمیان موٹروے سے گزر رہا تھا تو اس وقت اس کی تصاویر لی گئیں جس کے باعث برطانیہ بھر میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس کانوائے نے سکاٹ لینڈ جانے کیلئے کرخم، پریسٹن، گار سٹینڈ، لینکسٹر، کینڈل، پینرتھ اور کیرلیسل کے درمیان سے گزرا۔کیمپین آف نیوکلیئر ڈس آرمامنٹ (سی این ڈی) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان ٹرکوں پر ایٹمی ہتھیار لدے ہوئے تھے،  بیلسٹک میزائلوں کے ٹریکرزکا ڈیٹا بھی یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کو دوسری جگہ پر منتقل کیا گیا ہے۔گزشتہ 50 برس سے برطانیہ میں نیوکلیئر ہتھیاروں کو سڑک کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے لیکن ابھی تک ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جس سے ریڈی ایشن پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو۔ سی این ڈی کے ترجمان فلپ گلیگان کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی خطرناک فوجی کانوائے جن پر ایٹمی ہتھیار لدے ہوتے ہیں ہمارے گھروں، سکولوں اور ہسپتالوں کے قریب سے گزرتے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔
امریکی ہتھیار 

مزیدخبریں