وحدت کالونی میں غیرت کے نام پر بہنوئی قتل، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

لاہور (وقائع نگار) وحدت کالونی میں غیرت کے نام پر سالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل جبکہ آہنی راڈ کے وار سے عورت سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ 23 سالہ نفر عباس کو ٹیلی فون کی تار سے پھندا دے کر قتل کیا گیا۔ نفر کی بہن کرن بہنوئی حسنین رضا اور دوست حمزہ کو تیز دھار آلے سے زخمی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی کے علاقے میں ملزم اسد نے آہنی راڈ کے وار سے عورت سمیت 3 افراد کو زخمی کر دیا جبکہ 23 سالہ نفر عباس کو ٹیلی فون کی تار سے پھندا دے کر قتل کیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور نعش مردہ خانے پہنچادی گئی۔
قتل

ای پیپر دی نیشن