ہائیکورٹ: ضمنی الیکشن والے حلقوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کیخلاف درخواست دائر


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ضمنی الیکشن والے حلقوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دینے کیخلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کیجانب سے دائر درخواست میں حکومت پاکستان وزرات پانی و بجلی سمیت دیگر کو فریق. بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف  اپنایا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،لوڈشیڈنگ کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے،پنجاب حکومت کیجانب سے ضمنی انتخاب ہونے والے حلقوں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے، پنجاب کے 20 حلقوں میں لوڈشیڈنگ نہ کر کے الیکشن پر اثرانداز ہو رہی ہے۔
لوڈشیڈنگ/ درخواست دائر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...