امپورٹڈ وزیر اعظم توانائی کے شعبے کے  بارے میں کچھ نہیں جانتے،حماد اظہر

Jul 02, 2022

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکریٹری حماد اظہر نے کہا ہے کہ یہ میری پختہ رائے ہے کہ ہمارے امپورٹڈ وزیر اعظم توانائی کے شعبے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ان کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کتنے بے خبر ہیں?مہنگائی کی شرح %21 سے بھی تجاوز کر گئی ہیحماد اظہر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث یہ شرح اگلے ماہ مزید بڑھے گی عام انتخابات کے ذریعے ایک نئی حکومت کا قیام اب ناگزیر ہو چکا ہے.
حماد اظہر

مزیدخبریں