سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فورسز نے سوپور اور سری نگر کے علاقوں سے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے تین نوجوانوں راشد مشتاق گنائی، عامر شفقت میر اور طاہر نثار شیخ کو ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور جبکہ دو نوجوانوں نوید شفیع وانی اور فیضان رشید تیلی کو سرینگر سے گرفتار کیا۔ ضلع گاندر بل میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر خود کشی کی کوشش کی ۔سی آر پی ایف اہلکار نے ضلع کے علاقے گنڈ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی۔جبکہبھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران جون 2022میں 35کشمیریوں کو شہید کیا۔ ان میں سے 9 افراد کو جعلی مقابلوں میں یا زیر حراست شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں دو خواتین بیوہ جبکہ چھ بچے یتیم ہو گئے۔دوسری جانبجموں و کشمیر میں جموں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کا احتجا ج جمعہ کے روز مسلسل 31ویںروز بھی جاری ہے۔ ملازمین آل جموں ریزروڈ کیٹاگریز ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام امبیڈکر چوک جموں میں احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
کشمیر