واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ میں سپریم کورٹ کی پہلی سیاہ فام خاتون جج کیٹان جی براؤن جیکسن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا‘اپریل میں امریکی سینیٹ میں سیاہ فام خاتون جج کی تعیناتی کے حق میں 53 اور مخالفت میں 47 ووٹ دیے گئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں امریکی سینیٹ میں سیاہ فام خاتون جج کی تعیناتی کے حق میں 53 اور مخالفت میں 47 ووٹ دیے گئے تھے۔صدر جو بائیڈن نے پچھلے سال کیٹان جی کو ڈسٹرکٹ کولمبیا کی کورٹ آف اپیلز میں جج تعینات کیا تھا۔واضح رہے کہ 51 سالہ کیٹان جی 1789 میں قائم ہونے والی امریکی سپریم کورٹ کی 116 ویں جج، چھٹی خاتون جج اور تیسری سیاہ فام جج ہیں ان سے قبل دو سیاہ فام مرد سپریم کورٹ میں جج بن چکے ہیں۔اس سے قبل سیاہ فام خاتون 8 برس تک فیڈرل ڈسٹرکٹ جج کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکی ہیں۔
امریکی حج