ریاض(این این آئی)سعودی عرب میںسات پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر عازمین حج کے لیے نجی نقل و حمل کا انتظام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والے پاکستانی شہریوں پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی نقل و حمل کا انتظام کیا اور عازمین حج کو مکہ جانے کے لئے گاڑیوں کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا ہے۔ریاض پولیس نے ان پاکستانیوں کو گرفتار کیا ہے جو مکہ مکرمہ جانے والے عازمین حج کے لیے پرائیوٹ ٹرانسپورٹ کی تشہیر میں ملوث ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے حاجیوں سے پیشگی رقم بھی وصول کرلی تھی۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ قانونی کاروائی کے لیے 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں پولیس پراسیکیوشن کے حوالے بھی کردیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی ریاض پولیس مصری باشندے کو گرفتار کرچکی ہے جو اسی طرح کی جعل سازی میں ملوث تھا اور شہر میں بغیر لائسنس کے دفتر چلا رہا تھا۔
پاکستانی گرفتار