معاشی بحران، بیوروکریٹس کے اندرون اور  بیرون ملک کورس کیلئے جانے پر پابندی 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے ملکی معاشی بحران اور قومی خزانے پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے گریڈ20 کے نیپا کورس پر جانے والے بیوروکریٹس کے اندرون ملک اور گریڈ21کے اسٹاف کالج میں جاری کورس پر گئے بیوروکریٹس کے بیرون ملک پندرہ روزہ مطالعاتی دورے پر پابندی عائد کر دی ہے۔پابندی سے بیرون ممالک جانے والے بیوروکریٹس کو ٹی اے ڈی اے کی مد میں ملنے والی 5 لاکھ روپے کی الگ سے فی کس بیوروکریٹس بچت بھی ہوگی جبکہ اندرون و بیرون ممالک کے دورے ختم ہونے سے آئندہ سے کورس کی معیاد مدت بھی کم کر دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بیوروکریٹس کے اندرون و بیرون ممالک دورے ختم کرنے کا مقصد ملکی مالی بحران پر قابو پانا ہے اور جب تک ملکی مالی حالات بہتر نہیں ہوتے اس وقت تک افسر آئندہ سے کسی بھی کورس کے دوران کہیں بھی دورہ نہیں کرسکیں گے۔
کورس پر پابندی 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...