اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بنیادی اشیاء کی قیمتوں کا افراط زر 32 فیصد سے اوپر جا چکا یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے اونچی سطح ہے ملک اس امپورٹڈ حکومت کو برقرار رکھنے کی اور کتنی قیمت ادا کرے گی۔ دریں اثناء سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ تین دن تک جلسے کی درخواست پر چپ چاپ بیٹھی رہی آخر کار عدالت جانے کے بعد این او سی دے دیا گیاسینٹرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ اب انتظامیہ کے این او سی اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی گراونڈ ہمارے حوالے نہیں کیا جا رہاکیونکہ جی ایچ کیو کی منظوری کے حوالے سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیاملک میں جمہوریت کا ایک پتا بھی نہیں بچا.
اسد عمر