جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے، شیخ رشید

Jul 02, 2022

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پٹرول میں 15 روپیاور ڈیزل میں 14 روپے اضافے کے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے عوام کو ریلیف نہیں تکلیف ملے گی لوگ گھریلو سامان بیچ کر گذارہ کر رہے ہیں اور ابھی بجلی کا بل بھی آنا ہے لال حویلی سے جاری سوشل میڈیا بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ووٹ بیچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈا اپنے کیس ختم کرانا اور آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا ہے انہیں کوئی غرض نہیں کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر چلے جائیں گے اور ملک کو شدید ترین معاشی، سیاسی اور اقتصادی بحران میں ڈال کرجائیں گے ضمنی الیکشن چوری کرنے کی کوشش کریں گے۔
شیخ رشید

مزیدخبریں