سونا 400 روپے تولہ سستا،2022 میں انٹربنک میں ڈالر کی قدر 30 فیصد بڑھی

کراچی(آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کی کمی سے ایک تولہ سونا ایک لاکھ 41 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہوکر  ایک لاکھ 20 ہزار 970 روپے ہوگئی ہے۔ ادھر مالی سال 2022 میں انٹربنک میں ڈالر کی قدر 30 فیصد بڑھی۔ مالی سال 2022 میں ڈالر کی قیمت میں 47 روپے 31 پیسے اضافہ ہوا ہے۔  30 جون 2022 کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 205 روپے تھی جب کہ 30 جون 2021 کو ڈالر 158 روپے کا تھا۔
ڈالر سونا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...