ہم دیوالیہ پن کے قریب تھے، اس لیے سخت فیصلے کیے،مصدق ملک

اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم دیوالیہ پن کے قریب تھے، اس لیے سخت فیصلے کیے، ہمیں اپنے تیل اور گیس کے ذخائر پر انحصار کرنا ہوگا۔ ملک میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کیلئے بھی ایک منصوبہ تیار کیا جارہا ہے، سابق حکومت کی نااہلی اور غلط قانون سازی کی وجہ سے ملک بحران کا شکار اور بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا، مقامی وسائل پر انحصار بڑھانے کیلئے منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں گیس کی قلت ہے اور گیس دستیاب نہیں، عوام کو اصل صورتحال سے آگاہ کرنا ہماری ترجیح ہے، وزیراعظم کے حکم سے ملکی وسائل پر انحصار بڑھانے کیلئے ایک نیا وژن اور پلان لائیں گے، تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش پر توجہ دینا ہو گی، ملک میں گیس سالانہ10 فیصد کی شرح سے کم ہو رہی ہے، سابق حکومت کے دور میں تیل و گیس کی تلاش بڑھانے کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے، ہم تیل و گیس کمپنیوں سے مشاورت بھی کریں گے اور انہیں پیداوار بڑھانے کیلئے مراعات بھی دیں گے۔
مصدق ملک

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...