اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) نائب سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل محمد زاہد محمود نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے نور خان آڈیٹوریم میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کورس شرکاء سے خطاب کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حاضرین سے خطاب کے دوران نائب سربراہ پاک فضائیہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں فراہم کردہ تعلیم و تربیت کے معیار کو سراہا۔ سلامتی کے موجودہ چیلنجز اور تکنیکی جدت پر بات کرتے ہوئے نائب سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستانی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پراعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری مسلح افواج علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ مہمانِ خصوصی نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت اورِمذموم ارادے کا بروقت جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ بعد ازاں، نائب سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل محمد زاہد محمود نے کورس شرکاء سے تبادلہ خیال بھی کیا۔
ائیر مارشل زاہد محمود