راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پنجاب انسداد پولیو پروگرام کی سربراہ سیدہ رملہ علی نے راولپنڈی صدر کا دورہ کیا، جنہوں نے پولیو ٹیموں کے ہمراہ گھر گھر وزٹ کیا اور شہریوں سے بات چیت کی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں اہم کام سر انجام دے رہی ہیں،پولیو ٹیمیں ہر بچے کو قطرے یقینی پلائیںاوروالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کریںسیدہ رملہ علی نے کہا کہ راولپنڈی میں 7 لاکھ 4 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں،مہم میں 39000 پولیو ورکر شرکت کر رہے ہیں، پولیو کیسوں کی وجہ سے ہمیں محتاط رہنا ہو گا،ویکسین محفوظ، موثر ہے۔