اسلام آباد(نامہ نگار) پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے ملک کے صف اول کے انشورنس سہولیات فراہم کرنے والے ادارے، آدم جی لائف اشورنس کے ساتھ ٹرم لائف انشورنس سے متعلق مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس اہم اشتراک کے حوالے سے ملک بھر میں ایم ایم بی ایل کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے سہولیات سے محروم صارفین کے لئے آدم جی کے پورٹ فولیو کی اعلیٰ معیار کی انشورنس مصنوعات کی رسائی میں اضافے کو فروغ دیا جائے گا۔ اس حوالے سے اسلام آباد میںایم ایم بی ایل کے ہیڈ آفس میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
موبی لنک بینک آدم جی لائف اشورنس کی مصنوعات کو فروغ دے گا،معاہدے پر دستخط
Jul 02, 2022