راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کا عمو می اور خصو صی اجلا س گزشتہ روز بریگیڈئیر سلمان نذرپریزیڈنٹ واسٹیشن کمانڈر کی زیرصدارت منعقد ہو ا جس میں کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسرعمران گلزار اور وائس پریزیڈنٹ کینٹ بورڈ ملک منیر احمد کے علاوہ دیگر منتخب ممبران رشید احمد خان،ملک طاہر ایوب،حاجی ظفر اقبال،ملک منصور افسر،ملک امجد حسین،چوہدری شکوراحمد، ملک صغیر احمداوراقلیتی ممبرخرم شہزادگل بھی شریک تھے جبکہ ایڈ یشنل کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر نو ید نوا ز،ایڈ یشنل کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر مجا ہد شا ہ،سیکر ٹری کنٹو نمنٹ بو رڈ محمد ریاست، چیف کینٹ انجینئر عتیق الرحمن، اکا ؤ ٹنٹ ارشد خا ن، ریو نیو سپر ٹینڈ نٹ ایو ب تبسم، لینڈ سپر ٹینڈ نٹ محمد توقیر،انفورسمنٹ سپر ٹینڈ نٹ محمد مرتسم بھی اجلا س میں مو جو د تھے کینٹ بورڈ کا عام اجلاس منعقد ہوا جس میںعا رضی ملا زمین بشمول ڈاکٹر ز /ٹیچر ز و دیگر عملہ کی جا ری مد ت ملازمت میں تو سیع،سینیٹیشن برا نچ کیلئے عید الاضحی کے حوا لہ سے مختلف سا ما ن کی کو ٹیشن ریٹس کی منظو ری دی گئی۔
کنٹونمنٹ بورڈ نے عیدکے حوا لہ سے مختلف سا ما ن کی کو ٹیشن ریٹس کی منظو ری دیدی
Jul 02, 2022