راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انٹر میڈیٹ اینڈ ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جنڈ میں قائم امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ کیا، امیدواروں کو قریب قریب بٹھانے پر برہمی کا اظہار کیا اور فی الفور آدھے بچے دوسرے ہال میں منتقل کیے اور سپرنٹنڈنٹ کو تاکید کی کہ آئندہ میسر جگہ اور فرنیچر کے مطابق امیدواران کو کھلے کھلے بٹھانا ہے تاکہ امتحان آئیڈیل ماحول میں لیا جا سکے، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جنڈ میں قائم امتحانی سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں بھی ایسی صورتحال دیکھ کر ہال میں بیٹھی امیدواروںکو کھلا کھلا بٹھایا اور عملے کو تاکید کی کہ آئندہ تمام امیدواران کو مناسب فاصلے پر بٹھانا ہے، اس کے بعد وہیں میٹرک کے عملی امتحان کی لیب کا دورہ کیا اور تمام ایس او پیز کے اطلاق پر اطمینان کا اظہار کیا،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بسال میں قائم امتحانی سنٹر کا دورہ کیا اور سنٹر میں موجود فرنیچر اور بہترین سہولیات دیکھ کر ریذیڈنٹ انسپکٹر کا شکریہ ادا کیا اسی دوران انہوں نے پنڈی گھیب سنٹر کے سارے عملے کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔