بی جے پی جنونیت پسند جماعت سرکاری سرپرستی حاصل ‘ثروت اعجاز 


کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ ڈرامے بازی کی بجائے ملعون نوپور شرما کو قانون کے تحت سزا دے ،سپریم کورٹ کا ملعونہ سے
 معافی مانگنے کی اپیل بھارتی عدلیہ کی بے بسی ظاہرکررہی ہے ،نوپور شرما نے دین اسلام کی توہین کی ہے بھارتی عدلیہ اس کو سزا نہیں دے سکتی تو ملزمہ کو عالمی عدالت کے حوالے کردیا جائے ،مسلمانوں پر جھوٹے مقدمہ درج کرکے سیکڑوں کو گرفتار کرلیا اور نوپور شرما کو گرفتاری کیلئے بھارتی حکومت اسکرپٹ تیار کرتی رہی ،بھارت سن لے توہین آمیز گستاخانہ سلسلہ نہیں روکا تو اس کے نتائج خطرناک ہونگے ،مر سکتے ہیں نبی کریم ﷺ کی شان میںگستاخی برداشت نہیں کرسکتے ،نوپور شرما جنونی دہشتگرد ہے جو مذاہب میں منافرت پھیلا کر دنیا کا امن تباہ کرنا چاہتی ہے،بی جے پی کی حکومت جنونیت پسند ہے جس نے اقلیتی مسلموں کی نسل کشی کیلئے جنونی ہندئوں کی سرکاری سرپرستی کی ہے ،بی جے پی پارٹی کو کالعدم قراردیا جائے ،عالمی برادری بی جے پیکی جنونیت کا فوری نوٹس لیں اور بھارت سے معاشی واقتصادی بائیکاٹ کا اعلان کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوپور شرما کے گستاخی پر مبنی بیان کو بھارتی میڈیا پر سراہنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارتی حکومت توہین آمیز واقعے نوپور شرما کے بیان کی مذمت اور سرزنش کی بجائے سپورٹ کررہی ہے ،بھارت نے ریاستی سطح پر نوپور شرما کی سرپرستی کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت کے انتہاپسندانہ وجنونی اقدامات قابل مذمت اور شرمناک ہیں ،بھارت میں اقلیتوں کو چن چن کر نشانی بنایا جارہا ہے ،مسلمانوں کے گھر بلڈوز اور ان کی تذلیل کی جارہی ہے ،بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے سیکولر ازم کا دعوی کرنے والی بھارتی ریاست جنونیت پسند اور اقلیتوں کی دشمن ہے۔

ای پیپر دی نیشن