کراچی(این این آئی+پی پی آئی)کراچی میں پیپلز بس سروس کے دوسرے مرحلے کا مختلف روٹس پر آغاز، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کابینہ کے بعض ارکان کے ہمراہ سندھ حکومت کی پیپلزبس سروس میں سفر، شہری اپنے درمیان وزیراعلی سندھ اور صوبائی وزراء و مشیران کو دیکھ کر خوش ہوئے۔ اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے میٹرو پول اسٹاپ سے سندھ پیپلز بس سروس میں سفر کیا وزیراعلی سندھ نے سفر کے دوران مسافروں سے بات چیت کی، مسافر سروس سے بے حد خوش تھے اور انہوں نے وزیراعلی سے اس سہولت کو بڑھانے کی درخواست کی جس پر مراد علی شاہ نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ جلد نئی بس سروس کو کراچی سمیت دئگر بڑے شہروں تک پھیلائینگے شہری اپنے وزیراعلی کو ذاتی طور پر بس سروس کے معیار کی جانچ کرتے ہوئے اور اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہوئے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ شہریوں نے وزیراعلی سندھ کو دعائیں بھی دیں کہ ہمیں ایسے حکمران نصیب کرے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب خود بھی وزیراعلی کے ہمراہ موجود تھے۔