کراچی( پی پی آئی) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی کی صاحبزادی ، نثار احمد فاروقی کے اہلیہ انتقال کر گئیں مرکزی دارالامارات محمدی مسجد برنس روڈ پر کا نماز جنازہ بعد از جمعۃ المبارک مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی نے پڑھایا۔ مرحومہ کو شفیق پورہ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مولانا سلفی نے نماز جنازہ کے بعد تعزیت کا اظہار کرنے والوں سے کہا کہ ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس اٹل حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ میں شرکائے جنازہ کا مشکور ہوں جو کراچی بھر کے دور دراز علاقوں سے نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور میں یہ باور کر دیناچاہتا ہوں کہ آج میری لخت جگر مجھ سے ، اپنے اہل و عیال سے ، خاندان محمدی سے اور روز محشر کے بپا ہونے تک ہم سب سے جدا ہو گئیں۔ مولانا سلفی نے کہا کہ آج انہوں نے رخت سفر باندھا ہے کل ہماری باری ہے اسلئے ہمیں ہمہ وقت ہر طرح سے تیار رہنا چاہئیے ۔ مولانا عبدالرحمٰن سلفی ، نائب امیر جماعت ، مولانا پروفیسر محمد سلفی، مرحومہ کے شوہر نثار احمد فاروقی، اسامہ نثار، حافظ فیصل حسان سلفی، سعد سلفی، سعود سلفی سے کراچی بھر سے آئی ہوئی تجارت برادری، مذہبی تعلیمی اور سماجی شخصیات کے علاوہ سلفی خاندان کے خواتین و حضرات نے مرحومہ کا اظہار تعزیت کرتے ہوئے خصوصی دعائیں دیں۔ انکی نماز جنازہ میں نواب مہر الٰہی، عبداللہ اشفاق انعام الہی، حافظ محمد انس مدنی، جنید مسعود، اشفاق انعام الٰہی کے علاوہ جماعت کے ممتاز دینی اسکالر حافظ صہیب شاہد دھلوی، مفتی عبدالغفار سامی، حافظ جواد مدنی، حافظ خبیب صہیب دھلوی، حافظ محمد فائز عبدالاول دھلوی، حافظ محمد بن الیاس دھلوی (یو اے ای) ، حافظ محسن دھلوی (یو اے ای) حافظ عبدالسلام سلفی، صحیفہ اہلحدیث کے منتظم و نگران عبداللہ عبدالجبار سلفی، مجلس شوری کے رکن شیخ ؑعاصم دھلوی کے علاوہ جماعت کے میڈیا ترجمان عبدا لرحمٰن عابد حقانی نے شرکت کی۔ مرحومہ کی بخشش و مغفرت کیلئے جماعت کے ممتاز عالم دین مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں 35سال سے مدرس کے فرائض انجام دینے والے الشیخ مولانا قاری خالد احترام نے مدینۃ الرسول ﷺ مسجد نبوی میں مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کروائی اور امیر جماعت مولانا عبدالرحمٰن سلفی سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
مولانا عبدالرحمٰن سلفی کی صاحبزادی کا انتقال ‘ شفیق پورہ قبرستان میں سپردخاک
Jul 02, 2022