کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام پر پیٹرل بم حملہ کرکے مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے جو نہایت پریشانی کی بات ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے یہ بات انہوں نے نماز جمعہ کے بعد نمازیوں سے ملاقات کے دوران کہی طارق مدنی نے کہا کہ حکومت آئی ایف کے اشاروں پر ناچ رہی ہے اس سے خیر کی امید رکھنا بیوقوفی ہے ویسے بھی حکمرانوں میں ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے کی صلاحیت بلکل نہیں ہے البتہ ملک کی بہتری کے نام پر آئی ایم ایف، ورلڈ بنک و دیگر اداروں و عالمی ممالک سے قرضے لیکر قوم کو غلام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔