ایم ایڈ اوربی ایڈ(مارننگ وایوننگ)سالانہ امتحانات  2020 ء کے نتائج کا اعلان 


کراچی (نیوز رپورٹر)ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایم ایڈ (مارننگ )ایم ایڈ فرسٹ ایئر،سیکنڈ ایئر (ایوننگ پروگرام)،بی ایڈ (مارننگ پروگرام) اور بی ایڈ سیکنڈ ایئر (ایوننگ پروگرام)سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے۔نتائج کے مطابق ایم ایڈ (مارننگ) کے امتحانات میں فاطمیہ کالج کی نیلم فاطمہ بنت عاشق حسین راجانی سیٹ نمبر40099 نے 1001 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ ثنا رحمن بنت عباد الرحمن سیٹ نمبر40100 نے 1000 نمبرز کے ساتھ دوسری اور پسٹن کالج کی غزالہ مریم بنت دین محمد نے 989 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 138 طلبہ شریک ہوئے ،07 طلبہ کو اے ون گریڈ ،66 طلبہ کواے گریڈ،27 طلبہ کو بی گریڈ جبکہ ایک طالبعلم کو سی گریڈ میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 73.19 فیصدرہا۔ایم ایڈ فرسٹ ایئر (ایوننگ ) کے امتحانات میں 12 طلبہ شریک ہوئے ،10 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 02 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 83.33 فیصدرہا۔ایم ایڈ سیکنڈ ایئر(ایوننگ) کے امتحانات میں 51 طلبہ شریک ہوئے،26 طلبہ کو اے گریڈ جبکہ 14 طلبہ کو بی گریڈ میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیابی کا تناسب 78.43 فیصدرہا۔بی ایڈ (مارننگ ) کے امتحانات میں 13 طلبہ شریک ہوئے،05 طلبہ کو اے گریڈ ،05 طلبہ کو بی گریڈ جبکہ 02 طلبہ کو سی گریڈ میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 92.31 فیصدرہا۔بی ایڈ سیکنڈ ایئر (ایوننگ ) کے امتحانات میں ایک طالبعلم شریک ہوا اوربی گریڈ میں کامیاب قرارپایا۔کامیابی کا تناسب 100.00 فیصدرہا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...