بیکن ہاؤس کے ہوم برج اور سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ کے مابین اسکالرشپس کا معاہدہ 


کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان میںنجی تعلیمی اداروں کے سب سے بڑے نیٹ ورک بیکن ہائوس کے حال ہی میں متعارف کرائے گئے ہائبرڈ اے لیول اسکول’ ہوم برج‘ نے سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ (SNPET) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سنجن نگر کے طلباء کو پانچ تعلیمی سال کے لیے اسکالرشپس دیے جائیں گے۔ لاہور میں منعقدہ تقریب میںہوم برج کے پراجیکٹ ڈائریکٹرحارث سفیان اور سنجن نگر ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی ممبر بینا رضا کے مابین اس معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔بیکن ہاؤس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر قصوری نے اس شراکت داری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ،’’ہوم برج کی طرف سے پیش کردہ ہائبرڈ اے لیول پروگرام ان لوگوں کے لیے کیمپس میں حصول تعلیم کا ایک موثر متبادل ہے جن کی بین الاقوامی تعلیمی پروگراموں تک رسائی محدود ہے۔سنجن نگر ٹرسٹ کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے، ہم مستحق طلباء کو بہتر مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں جو ایک آسان اور بہتر تعلیمی ماڈل کے ذریعے معیاری تعلیم کی بدولت زندگی کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن