جہانیاں(نمائندہ نوائے وقت ) میونسپل کمیٹی کے بلڈنگ انسپکٹر کی مبینہ کریشن نقشہ برانچ اہلکاروں کی ملی بھگت سے بلڈنگ لاز کی کھلی خلاف ورزی جاری ہے شہر کے مین بازاروں لوہا بازار، صدر بازار، سلیمانی بازار. چکنمبر 111.نیوکالونی.تین مرلہ سیکم رحیم شاہ روڈ.عطاء کالونی.ہاوسنگ سیکم.جلال آباد بائی پاس روڈ اور مختلف ٹاونز بغیر نقشہ کے تعمیرات معمول بن گئیں بلڈنگ انسپکٹر کی نے نقشہ برانچ اہلکاروں کی ملی بھگت سے نقشہ فیس میں بھی خوردبورد کا بھی انکشاف ہوا ہے بلڈنگ انسپکٹر نے غیر قانونی اور بغیر نقشہ منظوری کے کمرشل بلڈنگز اور پلازوں کی تعمیرات کرنے والوں سے مبینہ طورپر نذارنہ لیکر کھلی اجازت دے رکھی ہے ذرائع کے مطابق بلڈنگ انسپکٹر نے میونسپل کمیٹی کے قریب واقعہ بلڈنگ کا غیرقانی نقشہ پاس کرنے کی کوشش کی سی ای او کی مداخلت پر نقشہ پاس نہ ہوسکا شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب, کمشنر ملتان ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے اور بلڈنگ انسپکٹر کے خلاف انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔