لاہور(بزنس رپورٹر) معروف رئیل سٹیٹ ڈویلپر مائل سٹون ڈویلپرز نے اسلام آباد میں اپنا پراجیکٹ فاریسٹ ٹائون متعارف کر ا دیا۔ اس حوالے سے رائل بخارا مارکی ایکسپریس وے پر فاریسٹ ٹائون اسلام آباد کی رنگا رنک پری لانچ تقریب منعقد ہوئی ،جس میں اسلام آبادبھر کی رئیل سٹیٹ کمپنیوں نے شرکت کی۔تقریب کی شرکاء کیلئے بذریعہ قرعہ اندازی ایک قیمتی گاڑی، عمرے کے ٹکٹ اور دیگر قیمتی تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر، کنٹری ہیڈ فارسٹ ٹائون ،سجاد احمد گوندل نے کہا انشاء اللہ فاریسٹ ٹائون اسلام آباد رئیل سٹیٹ کی دنیا کا ایک ایسا لینڈمارک بنے گی جس کی مثالیں دی جائیں گی۔سی ای او مائل سٹون ڈویلپر راجہ خلیل نے کہا کہ پاکستان میں بائیو فیلک کلچر کو پروان چڑھائیں گے، فاریسٹ ٹائون اسلام آباد اپنے رہائشیوں کو دنیا کا منفرد ترین طرز ِ رہائش پیش کرے گا۔ڈائر یکٹر لینڈ ،ڈویلپمنٹ شاہنواز احمد گوندل نے کہا کہ پراجیکٹ کی ڈویلپمنٹ کے دوران اس چیز کا خاص خیال رکھا جائے گا کہ زمین کے قدرتی خدوخال کو قائم رکھا جائے۔تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ فاریسٹ ٹائون اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا بائیوفیلک ہائوسنگ پراجیکٹ ہے، جسے تمام قانونی ضابطوں کی تکمیل کے بعد متعارف کرایا جائے گا۔ فاریسٹ ٹائون میں مشہور ملائشین مسجد سلطان صلاح الدین مسجد ریپلیکا، سپرٹری پارک سمیت بیشمار عجائب تعمیر کئے جائیں گے۔تقریب کے مہمانان خصوصی میں صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس انڈسٹری، چوہدری ندیم رئوف ، میجر جنرل (ر) عبدلخالق نوید، پیر عمران شاہ ایم این اے، ضیاء اللہ شاہ بخاری ممبر اسلامی نظریا تی کونسل، چوہدری امتیاز ڈائریکٹر، انوائرمنٹ اینڈ پلاننگ پنجاب ، خرم فرید سی ای او شہر ساز پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ،مس مصطفی صفی، چیئر مین استنبول کیپیٹل مینجمنٹ کمپنی ، شاہد مسعود سی ای او ایکسپینڈرز پاکستان لمیٹڈ، عمر سلیم فرسٹ پاکستانی امریکن سرٹیفائیڈ ریس ٹریک انجینئر نے شرکت کی ۔