قصبہ گجرات (نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت ) قصبہ گجرات پی ایس او ایف او ڈپو انچارج ڈپو کی مبینہ ملی بھگت سے ڈرائیوروں سے فی آئل ٹینکر رشوت وصول کی جانے لگی بیسیوں ڈرائیوروں کا ایف او ڈپو کے گیٹ پر احتجاج موجودگی میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ڈپو افیسر نے میڈیا ٹیم سے معافی مانگ لی، ڈرائیوروں نے بھتہ خوری بند کرانے کا مطالبہ کیا پی ایس او ایف او ڈپو میں عرصہ دراز سے انچارچ ڈپو سید تنویر کی مبینہ ملی بھگت سے آئل ٹینکرز ڈرائیوروں سے رشوت وصولی کا سلسلہ جاری تھا جسکی ڈرائیوروں کے مطابق پی ایس او افیسران کو بارہا شکایات کیں لیکن مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے کوئی شنوائی نہ ہوئی جسکی وجہ سے ڈرائیوروں نے بھتہ خوری سے تنگ آکر ایف او ڈپو گیٹ کے باہر احتجاج کیاجب میڈیا ٹیم پہنچی اور ڈپو انچارج سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا انہوںنے ملنے اور موقف دینے سے انکار کر دیا جبکہ احتجاج ریکارڈ کرنے کے دوران ویجلینس افیسر بشیر موقع پر آے تو ان سے موقف دینے کی بات کی جس پر وہ آگ بگولہ ہو گیا اور صحافیوں سے بدتمیزی کرنے لگ گیا جس پر صحافیوں جی ایم پی ایس او ندیم آفریدی سے رابطہ کیا اور تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا جنہوں بدتمیزی کرنے اور رشوت وصولی میں ملوث افیسران کے خلاف انکوائری کرنے اور ان کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی جسکی تھوڑی ہی دیر بعد یونین عہدیدار شفیع مروت موقع پر آے صحافیوں کے سوال پر وہ بپھر گیا اور کوئی موثر جواب نہ دیا جبکہ یونین عہدیدار ظریف مروت نے شفیع مروت کی غلطی پر معذرت کی اور ان کی موجودگی میں ویجلینس افیسر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگی ۔