اشیاء کی قیمتوں، مجسٹریٹس کی کارکردگی جانچنے کیلئے خصوصی سیل قائم

لاہور (کامرس رپورٹر )سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے محکمہ صنعت و تجارت میں سٹریٹیجی اینڈ اینیلسسز سیل کا افتتاح کر دیا۔ روزانہ کی بنیاد پر صوبہ بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں،سپلائی، سٹاک اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تجزیہ کرے گا۔ڈی جی انڈسٹریز کے دفتر میں قائم ہونے والے اس سیل کے انچارج ڈائریکٹر پرائسسز نوید اشرف ہوں گے۔ڈی جی انڈسٹریز عمران حامد شیخ اس سیل کی مانیٹرنگ کریں گے۔سٹریٹیجی اینڈ اینیلسسزسیل میں ویڈیو کانفرنس کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔کسی بھی ضلع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے کسی بھی مسئلہ پر متعلقہ محکمہ اور ڈی سی آفس اس سیل سے رابطہ کر سکے گا۔اس سیل کی تجزیاتی رپورٹ کی روشنی میں مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔ سیکرٹری صنعت و تجارت احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ڈی جی انڈسٹریز کے دفتر میں سٹریٹیجی اینڈ اینیلسسز سیل کا قیام مستحسن اقدام ہے اورپرائس کنٹرول کے اقدامات کے حوالے سے یہ سیل معاون ثابت ہو گا۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی مانیٹرنگ،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری صنعت و تجارت ڈی جی انڈسٹریز عمران حامد شیخ نے بریفنگ دی۔ایڈیشنل سیکرٹری کامرس اعجا ز رزاقی اور محکمہ صنعت و تجارت کے افسر بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...