لمپی سکن بیماری میں مبتلاکوئی جانور مویشی منڈیوں میں نہیں آنا چاہیے،ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف کا ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ کا دورہ ،ماڈل مویشی منڈی میں جملہ انتظامات پر اطمینان کا اظہار ۔انہوں نے لائیو سٹاک ڈیسک پر قربانی کے جانوروں کے علاج معالجہ کے انتظامات چیک کرتے ہوئے کہا کہ لمپی سکن ڈیزیز کاکوئی جانور منڈیوں میں نہیں آنا چاہیے۔انہوں نے کیٹل مارکیٹ میں انسداد کورونا وڈینگی اقدامات کو چوکس رکھنے کی تاکیدکی اورمویشی منڈی میں مختلف محکموں کے سٹاف کی ڈیوٹیز چیک کیں۔انہوں نیصفائی کے اعلی معیار کو سراہا اور صاف ستھرا ماحول ہمہ وقت برقرار رکھنے کا حکم دیا۔انہوں نیبڑے وچھوٹے جانوروں کے الگ الگ انکلوژر دیکھے اورپینے کے پانی کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود خریداروں وبیوپاریوں سے انتظامات کے بارے میں دریافت کیااور بتایا کہ ضلع میں مجموعی طور پر 10 مویشی منڈیاں مکمل فنکشنل ہیں۔انہوں نے کہا کہ منڈی کا رخ کرنے والے فیس ماسک پہن کر آئیں۔اسسٹنٹ کمشنرز سٹی وصدر صاحبزادہ محمد یوسف اور محمد عمر مقبول بھی ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ماڈل کیٹل مارکیٹ میں کئے جانے والے انتظامات اور سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...