فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،ڈی او انڈسٹریز شہباز خاں،ڈی ایف ای وقار یوسف،محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک کے افسر شریک ہوئے۔اجلاس میں چکن کی قیمتوں میں کمی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گذشتہ روز کے مقابلے میں چکن کی قیمت میں 16 روپے کمی ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹوں وبازاروں میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد جاری رکھنے کی تاکید کی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے ڈسٹرکٹ پولیوایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلیمان زاہد اور دیگر افسران موجودتھے۔اجلاس میں مہم کے دوران اب تک حاصل کئے گئے اہداف سے آگاہ کیا گیا۔
مارکیٹوں اوربازاروں میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد جاری رکھنے کی تاکید
Jul 02, 2022