فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) شہر کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک ارشد محمودقادری نے کہاہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرکے قوم کو قربان کردیا ۔حکومتی ناقص پالیسیوں سے معیشت وینٹی لیٹر پر منتقل ہوچکی ،گیارہ جماعتوں کی اتحادی حکومت کے دور میں پاکستان تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم نے تاریخ میں اس قدر برا وقت نہیں دیکھا۔ قوم کو روکھی سوکھی کھانے کا درس دینے والے اپنی عیاشیوں اور اللے تللوں کو ختم کریں۔ انہو ں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ بائیس کروڑعوام کے پیٹ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ، غریب عوام پہلے ہی بڑھتی مہنگائی اور بدحالی کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ معیشت کی بدحالی کی وجہ سے کاروبار زندگی تباہ حالی کا شکار ہو چکے ہیں۔ عوام نے نئی حکومت سے جو امیدیں وابستہ کیں تھیں وہ مہنگائی کے باعث دم توڑ گئیں ۔