مالیاتی ادارے پیرکو کھلیں گے

Jul 02, 2022


لاہور( این این آئی)تمام بنک/ترقیاتی مالی ادارے/مائیکروفنانس بنک تین روز کی تعطیلا کے بعد پیر کے روز کھلیں گے۔ مالی سال ختم ہونے پریکم جولائی جمعہ کو مالیاتی ادارے پبلک ڈیلنگ کیلئے بند رہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کی معمولات کی تعطیلات کی وجہ سے مجموعی طور پر تین روز بند رہیں گے۔ جمعہ کے روز بینکوں،ترقیاتی مالی اداروں/ مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوئے اور مالی سال کے اکائونٹس کلوز کئے گئے ۔

مزیدخبریں