اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ ) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڑاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ میں کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کے مکمل کمرشل آپریشن کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ پاکستان میں توانائی کی تعمیر اور اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دے گا۔گوادر پرو کے مطابق کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کے مکمل کمرشل آپریشن پر ڑاؤ لیجیان نے کہا کہ کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ توانائی تعاون کے لیے ایک ترجیحی منصوبہ ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے تحت بڑے پیمانے پر پن بجلی کی سرمایہ کاری کا پہلا منصوبہ ہے۔گوادر پرو کے مطابق یہ منصوبہ چینی اور پاکستانی حکومتوں کے مشترکہ بیان میں درج تھا۔ دونوں ممالک کے کارکنوں نے مل کر اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے مشکلات اور چیلنجوں پر قابو پایا، اس عمل میں انہیں سات سال لگے۔ 720 کلوواٹ کی کل نصب صلاحیت کے ساتھ، کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ سالانہ اوسطاً 3.2 بلین کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا کرے گا، جو خطے کے تقریباً 50 لاکھ لوگوں کی بجلی کی طلب کو پورا کر سکتا ہے اور پاکستان میں بجلی کی کمی کو مؤثر طریقے سے کم کر سکتا ہے۔ اس سے تقریباً 1.4 ملین ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 3.5 ملین ٹن کمی کی توقع ہے، جس سے عالمی ''کاربن نیوٹرل'' ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور گلوبل کلائمنٹ کے ردعمل میں نئ نیا حصہ ڈ لے گا۔ ڑاؤ نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں۔ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت ایک اہم پائلٹ پروجیکٹ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ہمہ گیر عملی تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ سبز، کھلی اور صاف ترقی کے تصور کی رہنمائی کرتا ہے اور پائیدار، روز گار پر مبنی اور اعلیٰ معیاری ترقی کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس کے آغاز کے بعد سے سی پیک کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ چین اپنی روایتی دوستی کی تجدید، ہمہ جہتی عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور سی پیک کے مزید پھلنے پھولنے اور دوطرفہ تعلقات، عوام سے عوام کے تبادلے اور دونوں ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
سی پیک کا کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ پاکستان کی توانائی کی تعمیر کو فروغ دے گا،ڑاؤ لیجیان
Jul 02, 2022