اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایف آئی اے کے میڈیا ترجمان نے کہا ہے کہ ایف آئی اے تفتان نے کاروائی کرکے انسانی سمگلنگ میں ملوث 5 رکنی گروہ گرفتار کر لیا جس نے متاثرین کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا تھا گروہ کے خلاف کاروائی پہلے سے گرفتار ڈیپورٹیز کی نشاندہی پر کی گئی ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق گروہ نے متاثرین کے ساتھ ظالمانہ اور غیر انسانی سلوک اپناتے ہوئے یرغمال بنایا ہوا تھا اور متاثرین کے گھر والوں سے بذریعہ واٹس ایپ رابطہ کر کے تاوان کی مد میں بھاری رقوم بھی طلب کررہے تھے ایف ائی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل ت تفتان نے 5 رکنی گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا۔
گروہ گرفتار