اسلام آباد(وقائع نگار)کورونا وائرس کی چھٹی لہرکے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ میں کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز نافذکردیئے گئے۔جاری سرکلر کے مطابق ہائیکورٹ کی مسجد میں ایس او پیز کے تحت فاصلے سے نماز کی ادائیگی کی جائے،غیر متعلقہ افراد کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی مسجد میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی، ڈرائیور حضرات دوران ڈرائیونگ ماسک اور سینیٹائرز کا استعمال یقینی بنائیں، ہائیکورٹ میں تعینات دیگر عملہ بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک اور گلووز کا استعمال کرے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہینڈ سینیٹائزر اور صابن کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے،عدالتی کارروائی کے ساڑھے تین بجے ختم ہونے کے بعد کورٹ رومز اور دیگر چیمبرز میں عملہ وبا سے بچاؤ سپرے کو یقینی بنائے۔
ایس او پیز نافذ
اسلام آباد ہائیکورٹ میںکرونا وباء سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز نافذ
Jul 02, 2022