موبائل پردھمکیاں دینے  والے کیخلاف مقدمہ درج 

Jul 02, 2022


چکوال (نامہ نگار)تھانہ نیلہ میں محمد فیاض ولد محمد نواز ساکن کھنوال نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اپنے گھر میں موجود تھا میرے پاس احمد خان ولد بہادر خان اور میری بیوی مسماۃ نوشین اختر بھی موجود تھے کہ اتنے میں میرے موبائل فون پر کال آئی جو میں نے اٹینڈ کی تو کال کرنے والے نے مجھے بہودہ گالیاں اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں میں نے اپنے موبائل فون کا سپیکر آن کر دیا میں نے کال کنندہ سے پوچھا کہ تم کون ہو تو اس نے بتایا کہ میرا نام محمد شبیر ولد محمد محمد نور قوم مغل کسر ساکن کھنوال ہوں میرے فون پر ریکارڈنگ لگی ہوئی تھی جو مذکورہ کی تمام گالیاں اور دھمکیاں ریکارڈ ہو گئی ہیں جو میں ثبوت کے طور پر پیش کر سکتا ہوں میں نے آخر تنگ آکر اپنا فون بند کر دیا محمد شبیر مذکورہ نے بذریعہ فون کال مجھے بہودہ گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر سخت زیادتی کی ہے جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

مزیدخبریں