ریلوے انجنوں کو نقصان پہنچانے والا گروہ سرگرم


سکھر /روہڑی(نامہ نگاران)ریلوے سکھرڈویثرن میں ریلوے انجنوں کی موٹروں میں لگی قیمتی کیبل کاٹنے والا گروہ سرگرم انجن کی اندرلگی کیبل کاٹنے سے موٹربندہوجاتی ہے اور انجن کام کرنا چھوڑ دیتا ہے کیبل چوری میں ملوث گروہ کافی عرصہ سے سرگرم ہے ریلوے انتظامیہ سکھر ڈویثرن انجن کیبل چوری میں ملوث گروہ کوپکڑنے میں بری طرح ناکام ریلوے انجن کی موٹروں کی کیبل کاٹنے والے واقعات کی فوری روک تھام نہ کی گئی تو کسی بھی وقت کوئی حادثہ ہوسکتا ہے تفصیلات کے مطابق ریلوے سکھرڈویثرن انتظامیہ ریلوے انجنوں میں لگی موٹروں کی مین کاپر کیبل چوری کی روکتھام میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے روہڑی اسٹیشن پر ایک ہفتہ کے دوران تیسری واردات نامعلوم سرگرم گروہ نے روہڑی اسٹیشن پر کھڑے ریلوے انجن کی موٹر وں کی قیمتی کاپر کیبل کاٹ کر فرار ہوگئے جسکی وجہ سے موٹروں نے کام چھوڑ دیا اورانجن بند ہوگیا اس سلسلے میں انتہائی باخبرذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ریلوے انجن کے اندر سے موٹر کی مین کیبل کاٹنا اور باآسانی روہڑی اسٹیشن سے چوروں کا نکل جانا افسوس ناک عمل ہے جو روہڑی اسٹیشن پر پولیس گشت سمیت مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونے اورانجنوں پر ڈرائیوروں کی تعیناتی کے باوجود مسلسل انجنوں کی موٹروں کی کاپر تاروں کی چوری ریلوے انتظامیہ سکھرڈویثرن اور ریلوے پولیس کی کارکردگی اور سیکورٹی کے انتظامات کے حوالے سے سوالیہ نشان بنا ہوا ہے ریلوے انتظامیہ سکھرڈویژن بلخصوص ریلوے پولیس نے اس جانب فوری توجہ اور اس عمل میں ملوث گروہ کو گرفتار نہیں کیا تو یہ ریلوے انتظامیہ کی غفلت کسی ٹرین حادثہ کو جنم دے سکتا ہے اس سلسلے میں ایس پی ریلوے سکھر ڈویثرن امجد منظور کا کہنا تھا کہ انجنوں کی موٹروں کی چوری کی روکتھام اورملوث گروہ کی گرفتاری کے لئے ریلوے پولیس کو چوکس کردیا ہے اور روہڑی اسٹیشن کے احاطے میں پولیس گشت اور نفری تعینات کردی ہے انجن موٹر کیبل چوری میں ملوث گروہ کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا 

ای پیپر دی نیشن