سکھر (بیورو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ نے سندھ بلخصوص سکھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے فی الفور نوٹس لیکر سرکاری مشینری ، الیکشن کمیشن سمیت پولیس کی ناقص کارکردگی سمیت پولنگ اسٹیشنوں پر تشدد و دھاندلی اور ری کائونٹنگ عمل میں نتائج تبدیلی کے واقعات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے مخالف جماعتوں کے امیدواروں کو انصاف و تحفظ فراہمی کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو جے یو آئی اپنا احتجاجی حق محفوظ رکھتے ہوئے اپنا احتجاجی سلسلہ جاری رکھے گی پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پی پی نمائندگان کی جانب سے بے دریغ سرکاری مشینری کا استعمال کر کے اپنے مخالف امیدواروں کو ہرا یا گیا ، کندہ کوٹ، تنگوانی،پنوعاقل، جوٹاس سمیت لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے کارکنان نے جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، بوگس اور جعلی ووٹ ڈالے گئے ، ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کے غیر جانبدارانہ عمل کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرینگے ، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈالنے والے عناصر کو کسی صورت نہیں بخشے گی جے یو آئی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میںدھاندلی کومسترد کرتی ہے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کرتی ہے وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیکر بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرائیں جائے ۔
انتخابی گھپلوں پر جے یو آئی کی آواز کو دبایانہیں جاسکتا، مولانا صالح
Jul 02, 2022