لسبیلہ (نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خاں جمالی نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے داعی جماعت ہے ہماری قربانیاں کے صدقے ملک میں جمہوریت قائم و دائم ہے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ملک گیر سطح پر کامیاب ہوکرحکومتیں بنائے گی عوام کو بھر ریلیف دینگے پیپلز پارٹی عوام دوست پارٹی ہے ذوالفقار علی بھٹو خاندان نے ملک اور قوم پر اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہر سطح پر عوام کی بنیادی سہولیات بہبود اور ترقی و خوشحالی کی بات کی ہے ان خیالات اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کے ضلعی آفس حب کا افتتاح کے موقع پر پیپلز پارٹی ضلعی رہنماں اور کارکنوں سے خطاب میں اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمائوں سمیت ضلعی صدر حاجی محمد انور رونجھو،محمد شریف پالاری،برکت علی نادر،حاجی ارباب علی مگسی، علی گوہر مگسی،عبدالرزاق لاسی،صالح محمد جتک،و دیگر معزز موجود تھے۔