ماتلی (نامہ نگار)پولیس ٹیم نے معمول کی چیکنگ کے دوران فارمی مرغی سپلائی کرنے والی ڈاٹسن پک اپ سے لاکھوں روپے مالیت کا مین پڑی کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال اور تیار مین پڑی کی بھاری مقدار برآمد کرکے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نظر پور یونین کونسل کی حد میں مین پڑی کی منی فیکٹری چلانے والا سنگھار کھوسا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ماتلی پولیس نے پک اپ کے خفیہ خانوں میں موجود سپاری چورا کے 60 بیگ سمیت 500 پیکٹ مین پڑی برآمد کر کے اورنگی ٹائون کراچی کے دانش ارشاد راجپوت اور محمد شہباز مہاجر کو گرفتار کرلیا۔