سعد کانجو کے مخالفانہ بیان کا جواب دینا بھی پسند نہیں کرتے: پیر عامر اقبال 

Jul 02, 2022

قطب پور(خبر نگار) ہماری بڑھتی ہوئی  مقبولیت کو دیکھ مخالفین نیندیں اڑ گئیں۔ مخالفین کی جھوٹی بیان بازی سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم سچے ہیں اور ہر خاندان کی اپنی عزت اور پہچان ہوتی ہے۔ہمارا سیاسی بیک گراونڈ حلقہ کی عوام کے سامنے ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے کے امیدوار پی پی 224  ’’پیرعامراقبال شاہ‘‘ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا  میرے حلقہ کی عوام میرے خاندان کی طرح ہیں‘ میرے لئے میری عوام ووٹ مانگ رہی ہے۔ سعد کانجو نے جوالفاظ ہمارے خلاف بولے ہیں ہم اس کا جواب دینا بھی پسند نہیں کرتے۔  اس کا جواب اب حلقہ کی غیور عوام 17 جولائی کو ضرور دے گی۔ سعدکانجو کی تقریر سے عوام  جان چکی ہے خاندان کی تربیت کیسے ہوتی ہے ہماری سیاست سب کے سامنے ہیں سیاسی  تقریر بازی کسی پر الزام تراشی ہمارا خاندان کا رواج نہیں ہے۔ ہر ووٹ پیسے سے نہیں خریدا جاسکتا  اب ووٹ انسان کے اندر کے ضمیر کا ہے پاکستان کی عزت اور بقا کا ہے انشاء 17جولائی کا سورج کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ عمران خان کی فتح کا دن ہوگا اور امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کادن ہوگا۔ 
پیر عامر اقبال 
  

مزیدخبریں