بیوی کے قاتل شوہرکوسزائے موت، 5 لاکھ جرمانہ

Jul 02, 2022

کوٹ ادو،میاں چنوں( خبر نگار،نمائندہ نوائے وقت) بیوی کے قاتل شوہرکوسزائے موت، 5 لاکھ جرمانہ ۔کوٹ ادو سے خبر نگار کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع کھر غربی میں عبدالغفار چانڈیہ نے4سال قبل 26اگست کو گھریلو جھگڑے پر فائر مار کر اپنی بیوی خدیجہ بی بی کو قتل کردیا تھا جس کا پولیس سنانواں نے مقتولہ خدیجہ بی بی کی والدہ بیوہ سرداراں بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے عبدالغفارچانڈیہ کو گرفتارکرلیا تھا اورتفتیش مکمل ہونے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا تھا،دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمود حیات نے ملزم غلام عبدالغفار چانڈیہ کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سناتے ہو ئے5لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا جبکہ عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ قید بھگتناہوگی۔میاں چنوں سے نمائندہ نوا ئے وقت کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیا نے تھانہ سٹی میں درج مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے محلہ صادق کالونی کے رہائشی  چار سالہ نعلین عباس کو اغوا کرکے قتل کرنے والے اسی محلہ کے رہائشی ملزم شعیب اختر کو عمر قید کی سزا کا حکم سنادیا قتل کا مقدمہ مقتول کے والد عدیل عباس کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔
سزائے موت 

مزیدخبریں