تاجر،بیوپاری کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا ،مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی

خانیوال،میاں چنوں،وہاڑی ، میلسی،دوکوٹہ، شا ہ جمال(نمائندہ خصوصی، نمائندہ نوائے وقت،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)تاجر،بیوپاری کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا ،مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی۔ خانیوال،میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی، نمائندہ نوائے وقت کے مطابق 19/8BRکا رہائشی بیوپاری علی محمد سے نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زورپر ایک لاکھ سے زائد نقدی چھین لی، دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے بیوپاری پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق چک نمبر 97/ڈبلیو کے رہائشی محمد سلیم دوکان بند کر کے اپنے بیٹے عمیر،اور عدنان  کے ہمراہ گھر چک نمبر 97 ڈبلیو جاررہا تھادو نامعلوم افراد نے آنکھوں میں لال مرچیں پھینک کر  پانچ لاکھ روپے نقدی و دیگر ضروری سامان چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ دانیوال کی حدود مسلم ٹاون کی گلی نمبر 1سے غلام حسین کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری کر لی گئی۔ میلسی سے تحصیل رپورٹر کے مطابق دھلو کا محمد خالد دوست جاوید سے ملنے گیا اور موٹر سائیکل باہر کھڑی کی جو چوری ہوگئی۔دریں اثنا چک نمبر 194 ڈبلیوبی کا غلام شبیر بکریاں چرا رہا تھا کہ طاہر وغیرہ تین افراد موٹر سائیکل پر آئے اور دوبکرے موٹر سائیکل پر لاد کر فرار ہوگئے۔ دوکوٹہ سے نامہ نگارکے مطابق چک نمبر 143 ڈبلیو بی کے رہائشی ممتاز احمد دیندار کا موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگیا۔ شا ہ جمال سے نامہ نگار کے مطابق حادثات میں 13  افرادمحمد وسیم، خورشید ،امیر بخش،محمد عامر،صابر ،اجمل،مشتاق،ندیم ،خالد،شہزاد،عارف،محمد بختاور اور شبیر زخمی ہو گئے۔
وار داتیں

ای پیپر دی نیشن