بہاولپور(جنرل رپورٹر)بلااجازت تین شادیاں رچانے والے ڈی سی آفس کے کلرک کو عدالت کی طرف سے سزا کے باوجود ملازمت پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ڈی سی آفس کے کلرک جاوید اسحاق جو تین بچوں کا باپ ہے نے سابقہ بیویوں کی اجازت کے بغیر مزید 3شادیاں رچا لیں جس پر اس کی سابقہ بیوی نسرین اختر نے عدالت میں دعویٰ دائر کر دیا۔ سول جج کی عدالت سے جاوید اسحاق کو ایک سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ سیشن عدالت نے اس کی سزا 6ماہ قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کر دی۔ عدالت عالیہ نے بھی اس کی سزا برقرار رکھی۔ جاوید اسحاق جیل میں اپنی سزا کاٹ چکا ہے لیکن ڈپٹی کمشنر نے اسے ملازمت پر برقرار رکھا ہوا ہے۔ جاوید اسحاق کی بیوی نے ڈپٹی کمشنر کو اس حوالے سے درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اس نے پھرکمشنر بہاول پور کو درخواست دی لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ نسرین اختر نے وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملازمت پر برقرار