قطب پور(نامہ نگار)لمپی سکن، بڑے جانور کی قربانی سے گریز، بکرے مہنگے،چوری ہونے لگے۔ قطب پور سے نامہ نگار کے مطابق لمپی سکن کے خوف سے شہری بڑے جانور کی قربانی سے گریز کرنے لگے ہیں قطب پور میں لمپی سکن سے رانا محسن کے دو، ملک غلام رسول،غلام مصطفی سندھا،رزاق ڈال،مشتاق رحمانی،چوہدری رمضان،محمد علی،محمد حسین سیال،ذیشان احمد کی ایک ایک گائے ہلاک ہو گئیں ہیں۔ اسی وجہ سے بکروں کے نرخ آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں ہیںاڈہ ذخیرہسے نامہ نگار کے مطابق نواحی چک نمبر 219 ڈبلیو بی اڈہ پل سرلہ کے رہائشی مہر اقبال آرائیں کے دو لاکھ مالیت کے پانچ بکرے جبکہ اسی گاؤں کے رہائشی جندوڈا کے ڈیڑھ لاکھ مالیت کے تین بکرے نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے۔
بکرے مہنگے