بھارت نے آئی پی ایل کو ٹیسٹ کرکٹ پر فوقیت دی، سابق برطانوی کرکٹر کی کڑی تنقید

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم اپنی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز مکمل کرنے کیلئے انگلینڈ میں ہے جو گزشتہ سال کروناکے خدشات کی وجہ سے قبل از وقت ختم ہو گئی تھی۔ میچ منسوخ کردیا گیا تھا کیونکہ مہمان ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کے بجائے آئی پی ایل کھیلنا چاہتے تھے۔اب ایک سابق انگلش کرکٹر پال نیومین نے کالم میں لکھا ہے کہ بھارت نے گزشتہ سال مانچسٹر میں نہ کھیلنے سے ’پیئنگ پبلک‘ کو مایوس کیا اور ان کے دستبردار ہونے کی وجہ کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا۔بھارت کا دورہ انگلینڈ جو گزشتہ موسم گرما میں اولڈ ٹریفورڈ میں ختم ہو جانا چاہیے تھا، اس بات کی یاددہانی ہے کہ انھوں نے میچ کی صبح فائنل میچ سے دستبردار ہو کر عوام اور ٹیسٹ کرکٹ کو کس طرح مایوس کیا۔ یہ ہنسنے والی بات تھی جب دورے کی منسوخی کا مورد الزام کروناکے خدشات کو ٹھہرایا گیا اور ایک ایسا میچ جو بھارت کبھی نہیں کھیلنا چاہتا تھا۔
 اس وقت ترک کردیا گیا جب انہوں نے آئی پی ایل کو ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے رکھا اور ایک خطرناک مثال قائم کی۔ 

ای پیپر دی نیشن