گوجرہ : ہاکی سٹیڈیم میں کلبوں کو  الاٹ کمرے خالی کرالئے گئے

گوجرہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے انٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہاکی کلبوں کو الاٹ کئے گئے کمرے خالی کروالئے ۔کھلاڑی اپنا سامان رکھنے کیلئے پریشان ہو گئے ۔ استاد اسلم روڈااکیڈمی کے کوچ خاوید جاوید انٹر نیشنل نے احتجاج کر تے ہو ئے بتایا کہ وہ عرصہ22سال سے ہاکی کے کھلاڑیوں کی کوچنگ کررہے ہیں۔ کھلاڑیوں کا سامان رکھنے کیلئے گوجرہ انٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کمرہ دیا گیاتھاجہاں پر کھلاڑیوں کا لاکھوں روپے کا سامان رکھا ہو اتھاکہ تحصیل سپورٹس آفیسر حبیب نے انہیں حکم دیاکہ کمرہ خالی کر کے اپنا سامان کہیں اور لے جائیں ۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل اور ٹی ایس اوحبیب احمد نے زبردستی کمروں کو تالے لگا دئیے اور کہاکہ ڈپٹی کمشنر کا حکم ہے کہ کمرے خالی کر دئیے جائیں ۔ وہ تین کلبوں کی کوچنگ کرتے ہیں جن میں ایک خواتین کاکلب بھی شامل ہے جن کالاکھوں روپے مالیت کاسامان رکھا ہواتھاجو مذکورہ افسران نے کمروں سے باہر پھینک دیاہے جو کہ ان کیساتھ سخت زیادتی کی گئی ہے اورکھلاڑیوں کی پریکٹس روکنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاکہ فورطور پر انہیں ہاکی سٹیڈیم میں کمرہ الاٹ کیا جائے جہاں پر وہ اپنا سپورٹس سامان رکھ کر سپورٹس سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔اس موقع پر بابر عبداللہ انٹر نیشنل،توثیق ارشد اولمپین سمیت درجنوں نیشنل وانٹر نیشنل کھلاڑی بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...